مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی آبادان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ صوبہ خوزستان میں چند ترقیاتی پراجیکٹوں کا قریب سے مشاہدہ کریں گے۔
صدر رئیسی کا آبادان کے بین الاقوامی ايئر پورٹ پر صوبہ خوزستان کے گورنر، صوبہ میں نمائندہ ولی فقیہ اور صوبہ کے بعض دیگر حکام نے استقبال کیا۔ صدررئیسی خرم شہر میں فولاد کے کارخانہ جہان آرا کا قریب سے مشاہدہ کریں گے اور شلمچہ میں شہداء کی یادگار پر بھی حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کریں گے ، نیز آٹھ سالہ جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔۔
آپ کا تبصرہ